پاکستان کی جانب سےمودی سرکاری کی جانب سے شہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر بنے متازعہ رام مندر کے افتتاح کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ورانسی میں گیان واپی مسجد اور متھرا میں شاہی عید گاہ مسجد کو لاحق خطرات کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی لہر علاقائی مذہبی ہم آہنگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، عالمی برادری بھارتی اسلامو فوبیا اور نفرت انگیزی کا ادراک کرے ۔
یہ بھی پڑھیں :۔مودی نے شہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر بنے متنازعہ مندر کا افتتاح کر دیا
جاری بیان میں کہا ہے ایودھیہ میں قدیم بابری مسجد ہندو انتہاپسندوں نے چھ دسمبر انیس سو بانوے کو شہید کی، ذمہ داران کو بری کرکے رام مندر بنانے کی اجازت بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے دی، اکتیس برس بعد نئی پیشرفت بھارت میں اکثریت کی بڑھتی بالا دستی کی عکاس اورمسلمانوں کو سیاسی،سماجی اور معاشی کمزورتر کرنے کا تسلسل ہے۔
ترجمان دفتر خانہ کے مطابق مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر بھارتی جمہوریت پر ہمیشہ سیاہ دھبہ رہے گا، اترپریش اور مدھیہ پردیش کے وزرائےاعلیٰ رام مندربنانےکو پاکستان پر قبضےکا آغاز قرار دے چکے، اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیمیں اسلامی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں کردار ادا کریں
یہ بھی پڑھیں :۔رام مندر کا افتتاح قریب، ایودھیا کے مسلمانوں کی تلخ یادیں تازہ ہوگئیں
پاکستان نے ہندو انتہا پسندوں سے اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں اور مقدس مقامات سمیت اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔
وزیرمذہبی امور انیق احمد کی بابری مسجد کے ملبے پر مندر بنانےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جنونیت بھارت کی ریاستی پالیسی ہے،گجرات کےقصائی کاوزیراعظم بننےسےجمہوریت کےدعوےبےنقاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔رام مندر سیاسی چال قرار، مودی کی اوچھی سازشوں کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا
انہوںنے کہا کہ آج کابھارت اس بات کاثبوت ہےکہ جناح درست اورنہروغلط تھے،بھارتی وزیراعظم مودی ہمارےخطّےکا نیتن یاہو ہے۔پاکستان آزمائش کی گھڑی میں بھارتی مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،ہندوتوا دور حاضر کی نازی سوچ ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔
یاد رہے کہ اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے بھارت نے مسلمانوں کے جذبات یکسرنظر انداز کردیے، اورشہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر بنے متنازعہ مندر کا افتتاح کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازعہ مندر کا افتتاح کیا ،افتتاح کے موقع پر اہم بھارتی شخصیات نے بھی موجود تھیں۔
متنازعہ مندر کے افتتاح پر ایودھیا کے مسلمانوں نےرام مندرکو نریندر مودی کی انتخابی مہم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایودھیا میں مسلمانوں کے لئے مساجد ناکافی ہیں۔