بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر بنے متنازعہ مندر کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے بھارت نے مسلمانوں کے جذبات یکسر نظر انداز کردیے، اورشہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر بنے متنازعہ مندر کا افتتاح کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازعہ مندر کا افتتاح کیا ،افتتاح کے موقع پر اہم بھارتی شخصیات نے بھی موجود تھیں۔
متنازعہ مندر کے افتتاح پر ایودھیا کے مسلمانوں نےرام مندرکو نریندر مودی کی انتخابی مہم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایودھیا میں مسلمانوں کے لئے مساجد ناکافی ہیں۔