مودی سرکار کی سیاسی مقاصد کے لیے اوچھی سازشوں کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا۔
دی گارڈین نے رپورٹ کیا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی آڑ میں مودی اپنی الیکشن مہم کا آغاز کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن جیتنے کے لیے مودی ہندوستان کے اسی فیصد ہندو عوام کے مذہبی جذبات استعمال کررہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق 2014 میں مودی کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی مہم کا منہ بولتا ثبوت رام مندر سے مودی سرکار کی گہری وابستگی ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کی دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی کی سیاسی چال کو بے نقاب کرتے ہوئے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔ بڑے مندروں کے سربراہوں اور پنڈتوں نے بھی رام مندر کے افتتاح کو غیر مذہبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے 1992 میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا اور اس پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کردیا گیا۔