لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنماء اعجاز چوہدری اور امتیاز محمود کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اعجاز چوہدری اور امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کی، بینچ نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔
پی پی 157 لاہور سے پی ٹی آئی رہنماء امتیاز محمود نے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذاتِ مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی جبکہ ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پرویز الٰہی، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور صنم جاوید سمیت پی ٹی ائی کے امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلے محفوظ ہیں۔