پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ’بلے ‘ کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ قبول کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب ہمارے سارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا کا بے حد شکر گزار ہوں، دس کروڑ ووٹر پی ٹی آئی کے ہیں،آج چودہ درخواستوں چوبیس کروڑ عوام پر بھاری ہوئیں،ہم نے ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ ہماری ایک درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں ، اور اب ہمارے سارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی نے ہمارے نام سے جعلی انتخابی ٹکٹ جاری کیے، سربراہ پی ٹی آئی این
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کی الاٹمنٹ کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا ، تحریک انصاف بلے کے نشان پر انتخاب نہیں لڑ سکے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کوئی شواہد نہیں ملے کہ پی ٹی آئی نے شفاف الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل منظور کرتے ہیں۔