پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے سربراہ اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ ہم حقیقی تحریک انصاف ہیں ، پی ٹی آئی نے ہمارے نام سے انتخابی ٹکٹ جاری کیے،میری ٹکٹس پر بلے بارکا نشان موجود ہے،عوام کےوسائل کولوٹتے ہوئےان کومسائل میں دھکیلنےکی نئی صف بندی ہو رہی ہے۔
لاہور میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے اختراقبال ڈار نے کہا کہ آج 12بجےکےبعد سے تمام چینلزپرکچھ افواہیں گردش کررہی تھیں اورپی ٹی آئی کے امیدواران ٹکٹ لیکر آراوکے پاس جارہے تھے،پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس میں نے خود جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر تک تمام آر اوز کو لسٹیں بھی جاری کریں گے، میری ٹکٹس پر بلے بارکا نشان موجود ہے،الیکشن کمیشن نے واضح کیاتھا کہ کوئی کسی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرےگا،سمجھ سےباہرہےپی ٹی آئی نے لسٹیں کہاں سے ڈرافٹ کرائیں،میرےٹکٹ پر واضح طور پربلےباز کانشان ہے،2018میں جوٹکٹ جاری کیے تھے وہی آج جاری کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں :۔الیکشن 2024: تحریک انصاف نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےدھونس دھاندلی،پیسوں کی سیاست شفافیت کیلئے بات کرتے ہیں، دھونس دھاندلی،غنڈہ گردی کوختم کرنے کیلئےپی ٹی آئی این بنائی، چندسالوں میں محسوس کرلیا شفافیت،سچائی نام کی چیزان میں نہ تھی ،میں نےفیصلہ کیا پی ٹی آئی این کی بنیادرکھی جائے۔
پی ٹی آئی این کے سربراہ نے کہا کہ فیصلہ کیانظریاتی،بانی لوگ جوصحیح سوچ رکھتے ہیں ان کوساتھ لیکرچلاجائے۔پی ٹی آئی این کانعرہ کرپشن کی سزا موت کو لیکر میدان عمل میں آئےکرپشن کی سزاموت اورجزااورسزاکےعمل کےبغیرپاکستان مزید ومستحکم نہیں ہوسکتا۔
یہ پڑھیں :۔بلے کے انتخابی نشان کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں سنایا جائیگا
انہوں نے کہا کہ جزااورسزا کےعمل پرفوکس کرتے ہوئےآگے نہیں بڑھیں گےملک نہیں سنورتا، جب تک کرپٹ افراد کوسزانہیں دی جاتی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
اختراقبال ڈار نے کہا کہ آج الیکشن کا دور دورا ہے،تمام سیاسی جماعتیں اپنےمنشور،وعدے،دعوے لیکر عوام کےپاس جارہی ہیں،عوام کےوسائل کولوٹتے ہوئےان کومسائل میں دھکیلنےکی نئی صف بندی ہے،پی ٹی آئی این کا اپنامنشوراوراپنا آئین ہے،میرےنعرے میں ہی پاکستان کی بقاہے، عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے ان کا احتساب کریں گے۔