پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن سے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔
ن لیگ کی جانب سے این اے 73 ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سے نوشین افتخار ،سائرہ افضل تارڑ کو حافظ آباد این اے 67 ، خواجہ آصف این اے 71 سیالکوٹ ،این اے 76 نارووال سے احسن اقبال،این اے 78 گوجوانوالہ سے خرم دستگیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔
این اے51مری سےراجہ اسامہ سرور،این اے52راولپنڈی سےراجہ جاویداخلاص ،این اے53راولپنڈی سےراجہ قمرالاسلام ،این اے55 راولپنڈی سےملک ابراراحمداین اے56راولپنڈی سے حنیف عباسی، این اے 57راولپنڈی سےبیرسٹردانیال چودھری کوٹکٹ جاری کیا ہے ۔
اسی طرح این اے49اٹک کیلئےشیخ آفتاب احمد،این اے50سےملک سہیل کوکمڑیال آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ پی پی 1جہانگیرخانزادہ،پی پی 2افتخاراحمدخان،پی پی 3حمیداکبر،پی پی 4سےشیرعلی خان اور پی پی 5سےملک اعتبارکھنڈا،پی پی6سےبلال یامین ستی،پی پی 7سےراجہ صغیراحمد،پی پی 8سےافتخاروارثی ،پی پی 9سےراجہ شوکت،پی پی 10سےنعیم اعجازاور پی پی 11سےعمران الیاس کوٹکٹ جاری کیا ہے۔
پی پی 14سے ملک افتخاراحمد،پی پی 15سے ملک منصورافسر،پی پی 16سےضیاءاللہ شاہ،پی پی 17سے راجہ عبدالحنیف،پی پی 18سے سجادخان،پی پی 19سےپرویزخان اور پی پی 13سےملک عمرفاروق ن لیگ کے امید وار ہوں گے۔