اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک بار پھر سلیکشن ہوئی ہے ۔ پی ٹی آئی کی جماعت کو پرانے جیالے نے ہی سہارا دیا ۔ بیرسٹر گوہر علی نے دو ہزار اٹھارہ میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔
رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈ ی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کا نوٹس لینا چاہیے،پی ٹی آئی کو پرانے جیالے نے ہی سہارا دیا ہے2018میں بیرسٹر گوہر نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔پیپلز پارٹی الیکشن شیڈول جاری ہونے پر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی ، 8فروی کو عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک کا اگلا حکمران کون ہوگا،ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے،چاہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی میں کوئی انتخابات کے التوا کا سوچ بھی نہیں سکتا،پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں سے مل کر حکومت بنائے گی، ن لیگ تاثردے رہی ہے کہ اس کا وزیراعظم بننے جارہا ہے،ن لیگ کو ہم سے زیادہ الیکشن کی جلدی ہونی چاہیے،خطرہ نظرآرہاہےایم کیو ایم الیکشن سےبھاگنےکا بہانہ ڈھونڈرہی ہےایم کیو ایم کو خدشات ہیں تو وہ گورنر کو بتائیں،ہم ایم کیو ایم کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔