غزہ میں آخری اسرائیلی قیدی کی لاش بھی برآمد ہو گئی،جس کے بعد اسرائیل نے تمام یرغمالیوں کی بازیابی مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی فوج کےمطابق آخری قیدی کی لاش حماس کی نشاندہی پریلولائن کی حدود میں کھدائی کے بعد نکالی گئی،حماس نے اپنےردعمل میں کہا ہےکہ جنگ بندی معاہدےکا پہلا مرحلہ اب مکمل ہو چکا ہے اور تنظیم معاہدے کی پیروری جاری رکھےگی،حماس کے مطابق طےشدہ نکات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنی سخت پالیسی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہےکہ معاہدے کے اگلےمرحلے میں حماس کو غیرمسلح کرنا شامل ہوگا۔





















