بسنت کی آمد،طلب کے پیش نظر،پتنگ سازوں کیلئےآرڈرپورےکرنا مشکل ہوگیا۔
کائٹ ایسوسی ایشنزنےملک کےدیگرحصوں سے بھی پتنگیں منگوانےکی اجازت مانگ لی،ضعلی انتظامیہ نے تجاویز پر غور شروع کر دیا۔
کائٹ مینوفیکچررزکاکہنا ہےکہ 2 دہائیوں بعد بسنت کی آمد سے طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے،باہر سے پتنگیں منگوانے کی اجازت ملنے پر نرخ بھی قابو میں رہیں گے۔
پتنگیں وڈورمنگوانے کی حتمی اجازت حکومتی گرین سگنل سےمشروط ہے،ذرائع ضلعی حکومت کےمطابق طلب اور اسٹاک کے پیش نظر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے کمشنر کے ساتھ اجلاس میں بھی مطالبہ دہرایا۔
،کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کےتحت پتنگ، ڈورکےاستعمال اور کاروبار کی صرف لاہور میں اجازت ہے






















