یورپ اور بھارت میں تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے شدید تنقید کی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت کی مکاریوں کا پردہ فاش کردیا۔ کہا بھارت روسی تیل خریدتا ہے۔ ریفائن کرتا ہے اور آگے یورپ کو فروخت کرتا ہے۔ روسی تیل کی خریداری پر امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ یورپی اسی بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کررہا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یورپ براہِ راست روس سے توانائی کی خریداری کم کرچکا ہے لیکن بھارت میں ریفائن ہونے والی روسی تیل کی مصنوعات خرید کر اب بھی ماسکو کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب بھارت اور یورپی یونین آج اپنے طویل عرصے سے زیرِ التوا آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مذاکرات 2007ء میں شروع ہوئے تھے۔
دوسری جانب امریکا اور جنوبی کوریا کے تجارتی معاہدے میں تاخیر پر صدر ٹرمپ کا شدید برہمی کا اظہار۔ گاڑیوں اور فارما سوٹیکلز پر ٹیرف پندرہ فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کردیا۔





















