محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہراقتدار میں شام یا رات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، خیبر، ہنگو، پارا چنار، باجوڑ، بنوں، لکی مروت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ساہیوال میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، خانپور، ملتان، جھنگ، بہاولپور، بہاولنگر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
شام یا رات میں راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور، چنیوٹ، شیخوپورہ میں بارش متوقع ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ،فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں بعد ازدوپہر بارش اور برفباری متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اورقلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، قلعہ سیف اللہ،نوشکی،ہرنائی،ژوب،قلات،بارکھان میں بارش ،برفباری کا امکان ہے۔ سبی، لورا لائی، بولان، مستونگ، جھل مگسی میں بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے، شیرانی، تربت، گوادر، جیوانی، کیچ، آواران میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ چاغی،پنجگور،خضدار،واشک،آواران،خاران میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
سیاحوں کو ہدایت
خیبر پختونخوا میں مزید بارش، بالائی اضلاع میں برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی، پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے 27 جنوری تک بارش اور برفباری سے سڑکوں کی بندش، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سیاحوں کو بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔






















