درآمدی لگژری گاڑیوں پر انڈر انوائسنگ اور ٹیکس چوری روکنے کےلیے ایف بی آر نے درآمد شدہ گاڑیوں کی قیمت کا اندازہ لگانےمیں مقامی مجاز ایجنٹس کا کردار ختم کردیا۔ اب گاڑی کی اصل قیمت متعلقہ مینوفیکچرنگ کمپنی سےسرٹیفائیڈ ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ترمیمی کسٹمز جنرل آرڈر جاری کردیا جس کے تحت مقامی ایجنٹس سےسرٹیفکیٹ لینے یا انہیں فیس دینے کی ضرورت نہیں رہےگی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق نئے احکامات سے پہلے مجاز ایجنٹس یا ڈیلرز گاڑی کی قیمت کا سرٹیفکیٹ دیتے تھے، جس کی بنیاد پر امپورٹر فیس ادا کرتے تھے، اسی قیمت پر کسٹمز ڈیوٹی اورٹیکس وغیرہ لگائے جاتے تھے۔
ایف بی آر کے نئے اقدام کے تحت کمپنی کی آفیشل قیمت کی بنیاد پر ٹیکس وصولی سے شفافیت بڑھے گی، امپورٹرز کو مقامی ڈیلرز کے پاس جانے اور اضافی فیس دینے سے نجات ملے گی،خاص طورپر یورپی لگژری یا بڑی استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پر اثر پڑے گا۔





















