ایف بی آر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے کارروائی میں ساڑھے 23 کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور دیگر اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔
ایف بی آر ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں مختلف ماڈلز کی کاریں، ڈمپر ٹرک، باؤزرز اور ٹریلرز شامل ہیں ۔ اسمگل شدہ چھالیہ، ٹائرز، چائنا نمک، سولر بیٹریاں اور چاندی بھی قبضے میں لی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق کامیاب کارروائیوں میں بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کےبروقت تعاون نےاہم کردارادا کیا۔ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف انفورسمنٹ کے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔




















