برطانوی حکومت نے ایف بی آئی کی طرز پر نئی پولیس فورس بنانےکا اعلان کردیا،نیشنل پولیس سروس دہشت گردی،دھوکہ دہی،منظم جرائم روکنےکی ذمہ دار ہوگی،نیشنل کرائم کمشنرملک کے سب سے اعلیٰ پولیس افسر ہوں گے۔
وزیرِداخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہےکہ موجودہ پولیسنگ ماڈل ایک مختلف صدی کے لیےبنایا گیا تھا،نئی پولیس فورس عالمی معیار کی صلاحیتوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی،نیشنل پولیس فورس خطرناک مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرے گی۔
اس وقت انگلینڈ اورویلزمیں 43 مقامی پولیس فورسز موجود ہیں،حکومت اخراجات میں کمی کیلئے پولیس فورسز کی تعداد میں کمی کا ارادہ رکھتی ہے،برطانوی حکومت پیر کو پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کرے گی





















