دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ پاکستان نے یہ دعوت قبول کر لی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ غزہ امن پلان اور سلامتی کونسل کی قرارداد کےعملی نفاذ کیلئے جاری کوششوں کاحصہ ہے۔ امید ہے نئے فریم ورک کے قیام سے مستقل جنگ بندی اوربحالی کیلئےٹھوس اقدامات سامنےآئیں گے۔ فلسطینی عوام کےحقِ خودآرادیت کیلئےقابلِ عمل سیاسی حل ناگزیر ہے۔پاکستان نے بطور رکن بورڈ آف پیس مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترکیہ
ترکیہ نے عالمی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں “بورڈ آف پیس” اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔
ترک وزیر خارجہ حکان فدان نے کہا کہ عالمی امن کے لیے ترکیہ کا فعال سفارتی کردار ہے، ڈیووس فورم میں امن و استحکام پر اہم مشاورت متوقع ہے۔






















