ایران پر امریکی حملے کا خطرہ ٹل جانے کے باوجود سونا اور چاندی مزید مہنگے ہوگئے۔
عالمی و مقامی گولڈمارکیٹس میں سونے اورچاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کےدام 4300 روپے بڑھ کر 493662 روپےکی ریکارڈ سطح پرجا پہنچے،جبکہ دس گرام سونے کے بھائو 3686 روپے کے اضافے سے 423235 روپے رہے۔
اس کےعلاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 87 روپے بڑھکر 9869 روپےکی ریکارڈ سطح پرجا پہنچی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوکر 4713 ڈالرکاہوگیا،اعدادوشمار کےمطابق ایک سال کےدوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔





















