امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ گرین لینڈ امریکی سیکورٹی کیلئے ضروری ہے، گرین لینڈ ایک اہم جگہ پر ہے، روس اور چین بھی قریب ہیں، گرین لینڈ کے مسئلے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، گرین لینڈ کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کروں گا، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینے میں امریکا میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آگئی، سابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دور میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئی، ڈیموکریٹس نے امریکا کو مردہ ملک بنادیا تھا، ہماری ٹیرف پالیسی کی وجہ سے امریکا ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، ہمارے ملک اب تک تقریباً 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی۔
انہوں نے کہا کہ یورپ صحیح سمت میں نہیں جا رہا، اگرآپ سب ہمارے ساتھ چلیں گے تو ہماری طرح ترقی بھی کرو گے، یورپ کو گرین انرجی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، امریکا کی معیشت بلندیوں کو چھورہی ہے، یورپ کو امیگریشن کے مسئلے پر بھی توجہ دینی چاہیے، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تاریخی ڈیلز ہوئیں، ہم وینزویلا نے 50 ملین بیرل تیل حاصل کرچکے ہیں،، وینزویلا کے ساتھ مل کر مزید کام کررہے ہیں، وینزویلا کی قیادت کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہم نئے ایٹمی ریکٹر بنانے جارہے ہیں، امریکا دنیا کے ساتھ معاشی حب بن چکا، یورپ میں کچھ جگہیں ناقابل شناخت ہیں ، میں کسی کو بھی برا نہیں کہنا چاہتا، ہر بڑی تیل کمپنی ہمارے ساتھ شامل ہو رہی ہے، امریکا یورپ کے عوام کے بارے میں بہت فکر مند ہے، ہم یورپ کے ساتھ اپنی تہذیبی روابط پر گہرا یقین رکھتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ چین کوئلہ استعمال کرتا ہے،وہ بالکل ٹھیک چل رہا ہے، چین نے ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے فارم بنائے ہیں، یورپ اور برطانیہ کو شاندار کارکردگی دکھانی چاہیے، گرین لینڈ اور ڈنمارک کے لیے بے حد احترام ہے، کوئی بھی ملک گرین لینڈ کی حفاظت نہیں کر سکتا سوائے امریکا کے، گرین لینڈ امریکی سیکورٹی کیلئے ضروری ہے، گرین لینڈ ایک اہم جگہ پر ہے،اس کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، امریکا کو قومی دفاعی حکمت عملی کے لیے ڈنمارک کی ضرورت ہے، گرین لینڈ اہم جگہ پر واقع ہے، روس اور چین بھی قریب ہیں، گرین لینڈ کے مسئلے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نیٹو کو بہت کچھ دیتے ہیں، بدلے میں بہت کم حاصل کرتے ہیں، امریکا کو نیٹو کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد گرین لینڈ خالی نہیں کرنا چاہیے تھا، گرین لینڈ کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کروں گا، ہمیں برف کا ایک ٹکرا چاہیے، وینزویلا میں امریکی کارروائی شاندار تھی، ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو ختم کیا، یوکرین کی سرزمین پر خونی سرزمین ہے، ہم صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کے ساتھ دوبارہ بات کررہے ہیں۔






















