ٹی 20 ورلڈ کپ بدستور تنازعات کی زد میں ہے، بنگلادیش میگا ایونٹ کھیلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کوورلڈکپ سے متعلق فیصلے کیلئے آج تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ بی سی بی نے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کو دہرایا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے سے انکار کیا۔ مذاکرت ناکام ہونے کے بعد بنگلادیشی بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان صورتحال بدستور کشیدہ ہیں۔
بنگلادیشی اسپورٹس مشیر نے ایک بار پھر بھارت اور آئی سی سی کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کردیا۔ کہا سیکیورٹی خدشات ہیں۔ بھارتی سرزمین پر نہیں کھیلیں گے۔ سری لنکا کو متبادل وینیو بنانے کا مطالبہ برقرار ہے۔
غیر یقینی حالات کے باعث بنگلادیشی پلیئرز بھی پریشان ہیں۔ کپتان لٹن داس نے کہا کہ معلوم نہیں ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں یا نہیں۔




















