حکومت نےملٹری کورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیل کے حق پر قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر قانون نے اہم اعلان اپوزیش رکن اسد قیصر کےقومی اسمبلی اجلاس میں اس انکشاف پر کیا ، اسد قیصر نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں اپیلوں کے حق سے متعلق ایک قانون سازی متعارف کروائی تھی جس کا اب کوئی پتا نہیں چل رہا ۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا وزارت قانون ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دینے کے لئے ایک بل پر کام کر رہی ہے ۔ آئندہ ہفتوں میں بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا ۔ وزیر قانون نے واضح کیا عدلیہ اس ایوان کو ہدایت نہیں دے سکتی قانون سازی عوام کے منتخب نمائندوں کا حق ہے ۔






















