سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز انتقال کرگئے۔ وہ 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے۔
میجر(ر) راجہ نادر پرویز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور اسلامی جمہوری اتحاد کا حصہ رہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے علاوہ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وہ چار مرتبہ فیصل آباد اور ایک مرتبہ راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ ان کی وفات پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کو 1995 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری پرپہلا نشانِ جرأت ایس جے جبکہ 1971 کی جنگ میں دوسرا نشان جرأت اور بار عطا کیا گیا ۔ 1971 کی جنگ کے دوران وہ دیگر افسران کے ہمراہ بھارت کے فتح گڑھ میں قائم قیدی جنگی کیمپ سے فرار ہونے میں بھی کامیاب رہے۔





















