نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہےکہ ایکس کی فیڈ میں معمولی تبدیلی سے لوگوں کا سیاسی رجحان تبدیل کیا جاسکتا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بیانیہ سازی کا سب سے موثر ہتھیار ہے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق امریکی انتخابات کےدوران کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو سیاسی بیانیہ بنانے میں پہلے تین سال لگتے تھے وہ اب ایکس کی مدد سے ایک ہفتے میں ممکن ہے۔
ماہرین ایکس کےاس کردارکوسیاسی تفرقہ اورجمہوریت مخالفت رجحانات میں اضافےکی وجہ قرار دے رہے ہیں،یہ تحقیق سائنس جرنل میں شائع ہوئی۔






















