کس کس کوکیا تحائف ملے؟توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنےآگیا،کابینہ ڈویژن نے اکتوبر سے دسمبر 2025کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔
تمام شخصیات نےموصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیئے،صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہبازشریف کوتحفےملے،بلاول بھٹوزرداری، اسحاق ڈار،محسن نقوی قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں،وفاقی وزراعطا تارڑ،شزا فاطمہ،اویس لغاری، احد چیمہ کو بھی قیمتی تحائف ملے، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق ،معاون خصوصی طارق فاطمی تحفہ لینے والوں میں شامل ہیں۔
تحائف میں روزہ رسول،خانہ کعبہ،مکہ مکرمہ کےماڈلز، پینٹنگ، پرفیومز شامل ہیں،اس کے علاوہ شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز بھی تحفے میں ملے،سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کاماڈل، قہوہ پاٹ بھی ملے،شرٹس،میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، سکارف اورٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے وصول شدہ تحائف کا تخمینہ لگوانے کا عمل بھی جاری ہے،کابینہ ڈویژن کی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں،جنوری سے جون 2025 کی فہرست میں تحائف دینےوالی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔
شہباز حکومت نے2002 سےستمبر 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ مرحلہ وار شائع کیا،توشہ خانہ کا 1997 سے لیکر 2001 کا تک ریکارڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔






















