ایف بی آر نے ترقی خواہش مند افسران سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی مانگ لی گئیں۔ ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز سرس کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔
ایف بی آر نے ترقی حاصل کرنے کے خواہشمند افسران کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ اگر ترقی چاہیے تو اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کرنے ہوں گے۔ افسران سے پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی مانگ لی گئیں۔ ایف بی آر نے گریڈ 17 سے 18 کے افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
پاکستان کسٹمز سروس کے پروموشن زون میں آنے والے افسران شامل ہیں۔ اگلے گریڈ میں ترقیوں پر غور کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ ایف بی آر نے پروموشن کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ڈکلیئریشن آف ایسٹس اور پرفارمنس رپورٹس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
افسران کو 30 جون 2025 تک کے اثاثے، کارکردگی رپورٹس دینا ہوگی۔ ایف بی آر نے اس مقصد کیلئے 16 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔





















