مودی سرکار اپنے شہریوں کی جاسوسی کی کوششوں سے باز نہ آئی۔ موبائل ڈیوائسز پر حکومتی کنٹرول کیلئے قانون سازی پر غورشروع کردیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مودی سرکار موبائل بنانے والی کمپنیوں سے سورس کوڈ تک رسائی دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ سافٹ ویئر اپڈیٹ بھی حکومتی منظوری سے مشروط کرنے کا پلان ہے۔
غیر ملکی کمپنیوں کا کہنا ہے مودی سرکار جو چاہتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ اس اقدام سے کمپنیوں کے تجارتی راز افشا ہونے کا خطرہ ہے۔




















