وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا نومئی جلاؤ گھیراؤ میں کون ملوث تھا،فرانزک رپورٹ نے سب کچھ بے نقاب کردیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےلاہورمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےکہاویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا،تمام میٹریل ان کے لوگوں نے اپنی فیس بک پر اپ لوڈ کیا،بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں۔
مزید کہا امید ہےسی ایم کےپی نے مزارقائد پرمعافی ضرور مانگی ہوگی،وزیراعلیٰ کےپی کےدورہ کراچی میں میڈیاکی گاڑیوں پرپتھراؤ کیاگیا،فتنہ گروپ پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتاہے، فساد گروپ کی کوشش ہوتی ہےپاکستان کونقصان ہو۔






















