کرنٹ اکائونٹ کھاتوں کے خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 1.059 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔شرح سود کےنہ بڑھنےاورکرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی سےاسٹاک مارکیٹ میں تیزی
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 3.107 ارب ڈالر تھا۔ گزشتہ ماہ میںکرنٹ اکائونٹ کھاتوں کا خسارہ 74 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 46 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 849 ملین ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پرائمری بیلنس 2.451 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ ہے۔جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پرائمری بیلنس 1.514 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔