مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، کابل سمیت افغانستان کا کوئی علاقہ ہماری دسترس سے دور نہیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ افغانستان پر قابض جتھے کی کوئی اوقات نہیں ہے، پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، افغان طالبان رجیم بھارت کے فنڈزپر چل رہی ہے، پاکستان کا صرف دہشتگردی کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔
خیال رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان رجیم کی کواڈکاپٹر کے ذریعے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کا پٹرز گرادیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 58 اہلکار ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کرطالبان ریجیم کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔






















