آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہو گئے ہیں، فیلڈ مارشل اورسروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے بلندحوصلے،پیشہ ورانہ مہارت اورقربانیوں کو سلام پیش کیا،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف دفاع وطن کےفیصلہ کن عزم کا عکاس ہے،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہردم مستعد مسلح افواج کی اسٹریٹجک توازن بحال رہنےکی صلاحیت کا مظہرہے۔
فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے دفاع وطن، علاقائی امن کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا، عسکری قیادت کا کہناتھا کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے سےنمٹنےکیلئے ہردم تیارہیں، پاکستانی افواج قوم کے تحفظ اورعالمی امن و استحکام میں کردارادا کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔






















