وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان شااللہ شکست دشمن کا مقدر بنے گی، پی ٹی آئی وطن کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے۔
وزیر دفاع نے اپنے بیا میں کہا کہ بہادرمسلح افواج بھارتی پراکسی طالبان اورافغان جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، مناسب ہوگا کہ پی ٹی آئی موجودہ حالات میں وفاق اور دیگر صوبوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو، پی ٹی آئی وطن کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے۔
دوسری جانب مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، کابل سمیت افغانستان کا کوئی علاقہ ہماری دسترس سے دور نہیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ افغانستان پر قابض جتھے کی کوئی اوقات نہیں ہے، پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، افغان طالبان رجیم بھارت کے فنڈزپر چل رہی ہے، پاکستان کا صرف دہشتگردی کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔
خیال رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران قندھار میں طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 58 اہلکار ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کرطالبان ریجیم کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔




















