جارحیت کےجواب میں پاکستانی افواج کے جواب سے افغان طالبان فرار ہوگئے۔ پاکستانی فورسز نے افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرادیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی موثر اور منہ توڑجوابی کارروائی سے سرحدی پٹی میں دشمن کی سرگرمیاں مکمل طورپرمفلوج ہوگئیں۔ انگوراڈہ میں پاک فوج کی مؤثر اور منظم جوابی کارروائی،اطراف میں افغان طالبان کےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا۔ جوابی کارروائی میں دشمن کے متعدد مراکز تباہ ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان تورخم بارڈر سے ٹرکوں پر سامان لاد کر فرار ہو گئے، پاکستانی فورسز نے افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرادیا۔ واضح پیغام دیا گیا کہ سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔





















