شرح سود کےنہ بڑھنے اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ کر 45ہزار 950 پوائنٹس پر پہنچ گیا
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 96 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 297 روپے پر آگیا۔ انٹربینک میں اپنی بلند ترین سطح سے ڈالر 10.10 روپے نیچےآچکا ۔
دوسری جانب پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 67 فیصد اضافے کے ساتھ 146 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
اگست 2023 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہےجس کے بعدیہ 146.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ بنک کے مطابق اگست 2023 کی ماہانہ آمدنی میں61.66 اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں' ایف ڈی آئی 'میں بھی 15.44 فیصدنمایاں اضافہ ہوا۔