برطانوی نیوز چینل ’ سکائی نیوز‘ کو پاکستان سے متعلق گمراہ کن خبر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، صارفین کی تنقید کے بعد چینل کی جانب سے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔
اسکائی نیوز کی اینکر یلدا حکیم بھی پاکستان کے خلاف جھوٹ پھیلانے کیلئے میدان میں آگئیں ، پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت شروع ہوتے ہی برطانوی چینل اسکائی نیوز نے خبر دی کہ افغان ایئرفورس نے پاکستان پر فضائی حملے شروع کردیے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے پروپیگنڈا کو بے نقاب کیا تو اسکائی نیوز اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا۔ اس کے باوجود یلدا حکیم افغان طالبان کا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔






















