آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک نے بھی بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے پارلیمنٹ میں 14 نکاتی پلان پیش کیا ہے جس میں 15 برس سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کی تجویز شامل ہے۔
مجوزہ پلان کے مطابق 13 سال سے زائد عمر کے بچے صرف والدین کی نگرانی میں سوشل میڈیا استعمال کر سکیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو آن لائن ہراسانی، جعلی مواد اور ذہنی دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔





















