اختیارات کا ناجائز استعمال کا مقدمہ میں این سی سی آئی اے کے افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔
ضلع کچہری لاہور میں اختیارات کا ناجائز استعمال کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی،ایف آئی اے نےملزم شعیب ریاض کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا۔
عدالت نےدو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا،اس سے قبل سات ملزمان کو عدالت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج چکی ہے،ملزمان کیخلاف ایف آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔






















