3 دن بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولری ایسوسی ایشن کےمطابق 24کیرٹ فی تولہ سونےکےدام600روپےکم ہو کر422462روپےپرآگئے،اس کےعلاوہ 10گرام سونےکی قیمت514روپےکمی سے362193روپےہوگئی۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت18روپے کم ہوکر 5094 روپےرہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4001 ڈالر کی سطح پرآگیا۔





















