امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قازقستان ابراہم اکارڈ میں شامل ہورہا ہے۔ دیگر کئی ممالک بھی کلب میں شامل ہوکر اسے مضبوط کریں گے۔ یہ پیشرفت دنیا میں تعلقات استوار کرنےاورامن کےفروغ کی سمت نمایاں قدم ہے۔
بات وائٹ ہاؤس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وسط ایشیا کے دیگر ممالک بھی ابراہم اکارڈ میں شامل ہوں گے، ہم نے کئی دوسرےممالک سے رابطہ کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میری ابھی قازقستان کےصدر اور اسرائیلی وزریراعظم سے بات ہوئی ہے، میری دوسری ٹرم میں قازقستان پہلا ملک ہے جو معاہدے میں شامل ہورہاہے۔
ایک سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کاکہنا تھا کہ غزہ میں انٹرنیشنل فورس جلد تعینات ہوگی۔ حماس امن معاہدے کا چھوٹا سا حصہ ہے، حماس نے گڑبڑ کی تو سختی سےنمٹیں گے۔




















