بینک سے رقم لے کر نکلیں تو احتیاط کریں۔ کراچی کا ایک اور شہری اسلحے کے زور پر 50 لاکھ روپےسےمحروم ہوگیا۔ نیوٹاؤن میں بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹ لیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق وہ کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہے، بینک سے 50 لاکھ روپے نکال آیا۔ بینک سے جیسے ہی اپنے دفتر پہنچا اور گاڑی کھڑی کی اور رقم نکالی، موٹرسائیکل پرسوار دو ملزمان آئےاوراس کا بیگ ، رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مارکرنے والے ملزمان کو پیسے سے متعلق تمام ترمعلومات تھی۔ ملزمان مکمل ریکی کے ساتھ آئے، صرف پیسے چھینے اور کچھ نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واردات کی اطراف سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔ ملزمان کاروٹ میپ تیار کیا جارہا ہے۔ واردات کے حوالے سے بینک عملے کو بھی شامل تفتیش کیاجائےگا۔ کچھ روزقبل سو لجربازارمیں بھی ایسی ہی واردات ہوئی تھی۔






















