لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا ہوگیا۔ 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیوکے مطابق بیسمنٹ میں گیس بھرجانے سے اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 11 سال کا حسن سعید، 14 سال کی علینہ سعید، 13 سال کی عرفہ سعید اور سینتیس سال عمرکی ثمینہ سعید شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےبعداسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو نےمکمل معائنہ کے بعد گھرکو کلیئر قرار دیدیا گیا۔





















