بلال فاروق تارڑ این اے66 وزیرآباد سے بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
بلال فاروق تارڑ این اے66 وزیرآباد سے بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے،ریٹرننگ آفیسر شبیر بٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،بلال فاروق تارڑ وفاقی وزیرعطا تارڑ کے بھائی ہیں۔
ن لیگ نےسابق ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ کی جگہ بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کیا تھا،پی ٹی آئی امیدوار احمد چھٹہ نے پارٹی پالیسی کے مطابق الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا،پیپلز پارٹی نے حلقے میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔






















