وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پاکستان اور ایران جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں اگر پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر کسی ایک موضوع پر کام کریں تو عالمی معیار کی فلم بن سکتی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرزڈاکٹر احمد نوروزی،عباس محمد نژاد، مرتضی شمسی اورعلی محمدی نافچی موجود تھے۔ وزیراطلاعات پنجاب نےایرانی وفد کے شرکا کو شیلڈ بھی پیش کیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آنے والے رمضان میں قرأت کے مقابلوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہےقرأت کے مقابلوں کا ڈرافت ایران قونصلیٹ کے ساتھ بھی شیئرکیا جائےگا۔اقبال ڈے کی طرح قرأت مقابلے بھی دونوں ممالک کے تعاون سے منعقد کئے جائیں۔پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں ۔حکومت پنجاب نےفلم سٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے اوراس منصوبے پرجلد کام شروع ہوگا۔اس فلم سٹی پربننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کےممکنہ تعاون کا ذکررکھا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایران کے سرمایہ کاروں کو اہیے کہ وہ پنجاب میں ایرانی قالینوں کےڈسپلے سینٹرزکھولیں۔ پاکستان میں ایرانی قالینوں کی بہت زیادہ مانگ ہےاس لئےاس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔






















