پاکستان نے شاندار باولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 143 رنز پر پولین پہنچا دیا، جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف مل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کوئنٹن ڈی کاک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پریٹوریس 39 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، ، برٹرزکی 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا ۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 27 رنز دیئے جبکہ 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان آغا ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔





















