دسویں تھل جیپ ریلی کا میدان سج گیا۔ پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور ٹیکنیکل انسپیکشن ہوا۔ 100 سے زائد مرد و خواتین ریسرزایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
پہلے دن ٹیکنیکل انسپیکشن اور ڈرائیورزکا میڈیکل چیک اپ ہوا۔ ریلی کے لیے سوکے قریب مرد اور خواتین نے رجسٹریشن کروائی۔
سابق چمپئن نادرمگسی نے ریلی کوسیلاب متاثرین سے منسوب کرنے پر اظہارمسرت کیا۔ کہا دسویں تھل جیپ ریلی ہے 10 سال ہوگئے، ریلی بڑھتی جارہی ہے، بڑی تعداد میں شائقین آئے ہیں۔ اس سال ٹریک بڑا زبردست ہے ٹریک پر گاڑی چلانے والے کو مزہ آئے گا۔ اس سال لگ رہا تھا فلڈ کی وجہ سے ریس نہ ہو ہمارے کہنے پر فلڈ متاثرین کے لئے ریلی کو ڈیلکیٹ کیا گیا ہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں تمام ریسرتین کلومیٹر ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں گے۔ مظفرگڑھ کے صحرا میں دسویں تھل جیپ ریلی کا آج کو الیفائنگ راؤنڈ میں ریسرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے۔
دسویں تھل جیپ ریلی اور میلے کے موقع پر شہریوں کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے 8نومبر بروز ہفتہ مقامی چھٹی ہوگی۔ ڈ پٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کےمطابق8 نومبر کو ضلع بھر میں مقامی چھٹی ہوگی۔



















