وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا خان زیب کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل انکوائری کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم نے وزارتِ قانون و انصاف کو ہدایت کی ہے کہ انکوائری کمیشن کے قیام کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے۔کمیشن سپریم کورٹ کے ایک جج پر مشتمل ہوگا جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کرے گا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق انکوائری کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ دوہزارسترہ کے تحت تشکیل دیا جائے گا۔مولانا خان زیب کو دس جولائی دوہزارپچیس کو خار، باجوڑ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ کمیشن واقعے کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات یقینی بنائے گا۔





















