فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کیلئے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو پہنچ گئے ، پاک برطانیہ عسکری قیادت کی بیٹھک میں علاقائی امن و استحکام کیلئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا گیا ، برطانوی جنرل سرچارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو بھی سراہا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیوپہنچنےپربرطانوی جنرل سرچارلس رولینڈ ونسنٹ واکرکو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں برطانوی فوج کےچیف آف دی جنرل اسٹاف نے باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینےکےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا ، پاک برطانیہ عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور بھی دیا ، برطانوی چیف آف دی جنرل اسٹاف جنرل کی یادگارشہدا پرحاضری بھی دی ۔






















