امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی نے واشنگٹن کا احترام نہ کیا تو کامیابی کا امکان نہیں۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومنتخب میئر کو ملاقات کا مشورہ دیدیا، کہا خواہش ہے نیا میئر کامیاب ہو۔ فیصلوں کی منظوری دینا میری ذمہ داری ہے۔ میئر نیویارک کو میرے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کرنا ہوگا۔
بزنس فورم سے خطاب میں ظہران ممدانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب میئر کمیونسٹ نظریات رکھتے ہیں ۔ اب لوگ نیویارک چھوڑ کر فلوریڈا اور میامی چلے جائیں گے۔ شکست کی وجہ شٹ ڈاؤن قرار دیدیا۔
امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا بھی تذکرہ کیا ۔ کہا دونوں ملک ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔ 7 یا 8 نئے طیارے گرچکے تھے ۔ میں نے کہا جنگ روکیں ورنہ تجارت نہیں کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا جوہری طاقت میں نمبرون لیکن اعتراف سے نفرت ہے ۔ روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ چار سے 5 سال میں چین بھی ہمارے برابر آجائے گا۔ دیکھتے ہیں تینوں ممالک کے درمیان تخفیف اسلحہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔






















