نیویارک کےمیئر زہران ممدانی نےکہاہم نے آج سیاست کا صفحہ پلٹ دیا ہے،میں نوجوان ہوں مسلمان ہوں، سوشلسٹ ہوں،سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ مجھے اس سب پر فخر ہے,یکم جنوری کو میں نیویارک کے میئر کا حلف اٹھاؤں گا۔
میئر آف نیویارک منتخب ہونے کے بعد زہران ممدانی نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،نیویارک آج ڈونلڈ ٹرمپ کےسامنے کھڑا ہوگیا ہے،ٹرمپ جیسوں کا راستہ ہم اسطرح روکیں گے،ایسےارب پتی ٹیکس بچاتے تھےاب ایسا نہیں ہوگا،آج ایک تارک وطن نیویارک کی قیادت کر رہا ہے،نیویارک تارکین وطن کا شہر رہے گا۔
مزید کہا آج امید کو پیسے پر فتح ملی ہے،عوام کو سیکیورٹی اور انصاف ملے گا،حکومت کے ہر شعبے میں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی،آپ تارکین وطن ہیں یاسیاہ فام،ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،10 لاکھ مسلمان خود کو اس شہر کا حصہ سمجھیں گے
یہ شہر بھی آپ کا ہے یہ جمہوریت بھی آپ کی ہے،نیویارک صرف امیروں کا شہر بن کر رہ گیا تھا،
یہ فتح میری نہیں، اس شہر کے عام آدمی کی فتح ہے،ہم آپ کیلئے لڑیں گےکیونکہ ہم آپ میں سے ہیں،زہران ممدانی تقریر کے دوران قرآن کریم کی آیات بھی پڑھتے رہے۔




















