روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس اپنی ایٹمی طاقت بڑھا رہا ہے۔ جو جوہری ٹیکنالوجی روس کے پاس ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں۔
ماسکو میں خطاب کے دوران ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روسی نئے ہتھیار پورے صدی کے لیے اسٹریٹجک توازن کو یقینی بنائیں گے، ہمارے ایٹمی ری ایکٹر چند سیکنڈز میں فعال ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صدر پیوٹن نے ایٹمی سائنسدانوں کو کامیاب میزائل تجربات پر مبارکباد دی
روسی صدر نے مزید کہا کہ چند روز پہلے ہائپر سونک کروز میزائل متعارف کرائے، میزائل تجربے کے دوران نیٹو کا جاسوس جہاز بھی اُسی علاقے میں موجود تھا۔ ہم چاہتے تھے کہ نیٹو ہمارے نئے ہتھیاروں کو دیکھے۔




















