آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے عمررسیدہ ڈیبیوٹنٹ بن گئے۔
آصف آفریدی 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔
واضح رہے کہ 1955 میں 47 سال 284 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میران شاہ پاکستان کے عمر رسیدہ ڈیبیوٹنٹ ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر95رنز بنالئے۔ شان مسعود38 اور عبداللہ شفیق37رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ امام الحق17رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔






















