عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے، اور اس فیصلے کا سبب فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنا ہے۔
رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور اس پر کئی سالوں سے سوچ رہے ہیں۔ 40 سالہ رونالڈو نے اعتراف کیا کہ اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا لیکن انہوں نے اس فیصلے کی تیاری پچھلے کئی سالوں سے کی تھی۔
وہ اس وقت 952 گولز کے ساتھ کلب اور قومی ٹیم کے تمام وقت کے سب سے بڑے گول اسکورر ہیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ 1,000 گولز کا ہدف حاصل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دیں گے۔ فٹ بالر اس وقت 952 گولز کے ساتھ کلب اور قومی ٹیم کے تمام وقت کے سب سے بڑے گول اسکورر ہیں۔
ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں اس فیصلے کے لیے تیار ہوں گا۔ یہ بہت مشکل ہوگا، لیکن میں نے 25، 26، 27 سال کی عمر سے ہی اپنی مستقبل کی تیاری شروع کر دی تھی، مجھے لگتا ہے کہ میں اس دباؤ کو برداشت کر سکوں گا۔
فٹ بال میں گول کرنے کا جو ایڈرینلائن ہوتا ہے، وہ کسی بھی چیز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ہر چیز کا ایک آغاز ہوتا ہے اور ایک اختتام بھی۔ میں اب اپنے لیے اپنی فیملی کے لیے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے مزید وقت گزار سکوں گا۔





















